ٹھیکدار اور کمپنی کے غفلت ،بسیمہ ٹو خضدار آر سی ڈی روڈ کے کناروں کے بھرائی نہ ہونے سے روزانہ کئی گاڑیاں حادثے کا شکار ہوتے ہیں،عوامی حلقے

ٹھیکدار اور کمپنی کے غفلت ،بسیمہ ٹو خضدار آر سی ڈی روڈ کے کناروں کے بھرائی نہ ہونے سے روزانہ کئی گاڑیاں حادثے کا شکار ہوتے ہیں،عوامی حلقے

بسیمہ ..ضلع واشک کے تحصیل بسیمہ سے خضدار کا سفر کسی خطرے سے کم نہیں کیونکہ بسیمہ سے آگے کئی کلومیٹر تک روڈ کے دونوں سائیڈوں کو بھرائی نہیں کیا گیا ہے روڈ کے بلیک ٹاپ زمین سے آدھا فٹ اوپر ہونے کی وجہ سے کئی مسافر اور مال بردار گاڑیاں حادثے کا شکار ہوگئے ہیں۔

آج ایک تیل بردار گاڑی بھی کراسنگ کے دوران روڈ سے نکل کر حادثے کا شکار ہوا تھا حادثے میں دو افراد زخمی اور گاڑی ہزاروں لیٹر تیل سے سمیت جل کر خاکستر ہو گئے اس سے پہلے بھی اس روڈ پہ سینکڑوں حادثات رونما ہوئے ہیں۔

ٹھیکدار اور کمپنی کے لاپروائی کے وجہ سے روڈ پہ سفر کرنا کسی خطرے سے کم نہیں رہا ہے واضح رہے اس روڈ پہ مکران اور خاران سے کئی مسافر بسیں بھی سفر کرتے ہیں یہ روڈ کسی بھی وقت ایک بڑے سانحے کا سبب بن سکتا ہے لیکن پوچھنے والا کوئی نہیں ہے مسافروں کو اس روڈ پہ سفر کرتے ہوئے انتہائی محتاط رہنے کی ضرورت ہے وگرنہ حادثہ ہونا اس روڈ پہ معمول بن گیا ہے اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں