کراچی ..وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے جعل سازی سے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنے والی 3 مفرور بنگالی خواتین کو گلشن اقبال سے گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ گرفتار کی گئی خواتین میں عائشہ ناز، حنا ناز اور افشاں ناز شامل ہیں، گرفتار خواتین کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے۔گلشن اقبال سے گرفتار کی گئی تینوں خواتین 2022 سے مطلوب تھیں، جنہوں نے غیر ملکی ہونے کے باوجود قومی شناختی کارڈ حاصل کیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ان بنگالی خواتین نے جعل سازی سے پاکستان کا شناختی کارڈز حاصل کیے، خواتین ملزمان نے ایجنٹ کی مدد سے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹس حاصل کیے۔ان خواتین ملزمان کو شناختی کارڈز کے حصول میں مدد کے لیے سیکریٹری یونین کونسل رضویہ سوسائٹی، لیاقت آباد ٹاؤن نے برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹس جاری کیے۔بنگالی خواتین نے مذکورہ دستاویزات کی بدولت شناختی کارڈ حاصل کرلیے تھے، گرفتاری کے بعد تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ملزمان کی سہولت کاری میں ملوث عناصر کے خلاف بھی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
ایاز صادق
بارش
برفباری
بلوچستان
بچہ اغواء
بھارتی شہری
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
روس
سائبر کرائم
سپورٹس
شام
شہباز شریف
عمران خان
فائرنگ
لورالائی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
پیپلز پارٹی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کرکٹ
کوئٹہ
کھیل
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس
جہاں امروز
کوئٹہ
News Editor
السلام وعلیکم 🌟 ہمیں خوشی ہے کہ آپ نے ہم سے رابطہ کیا۔ براہ کرم اپنا سوال درج کریں اور ہماری ٹیم جلد از جلد آپ کی مدد کرے گی۔