یونان کشتی حادثے میں ایف آئی اے کے 31 افسران و اہلکار ملوث، نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ

یونان کشتی حادثے میں ایف آئی اے کے 31 افسران و اہلکار ملوث، نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ

اسلام آباد ..یونان کشتی حادثے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف ائی اے) کے 31 افسران اور اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد ان کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کے 31 افسران و اہلکار یونان کشتی حادثے میں ملوث پائے گئے ہیںجس کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارہ حرکت میں آگیا ہے۔ایف آئی اے کے ذرائع نے بتایا کہ فیصل آباد ایئرپورٹ کے 19، سیالکوٹ ایئرپورٹ کے 3، لاہور ایئرپورٹ کے 2، اسلام آباد ایئرپورٹ کے 2، جب کہ کوئٹہ ایئرپورٹ کے 5 افسران کے نام بھی مشتبہ اہلکاروں میں شامل ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ افسران میں انسپکٹرز اور سب انسپکٹرز اور کانسٹیبل شامل ہیں جو یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے لوگوں کو بیرون بھجوانے میں ملوث رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں