برطانوی پیٹو خاتون کا 60 سیکنڈ میں 49 گرام کاٹن کینڈی کھانے کا عالمی ریکارڈ

برطانوی پیٹو خاتون کا 60 سیکنڈ میں 49 گرام کاٹن کینڈی کھانے کا عالمی ریکارڈ

لندن ..برطانیہ کی پیٹو خاتون نے 60 سیکنڈ میں 49 گرام کاٹن کینڈی کھانے کا عالمی ریکارڈ قائم بنا لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیھ شٹویکر نامی خاتون نے 60 سیکنڈ میں 49 گرام سبز کاٹن کینڈی کھانے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے۔گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق خاتون کو ریکارڈ بنانے کے لیے کم از کم 45 گرام سبز کاٹن کینڈی کھانی تھی۔واضح رہے کہ یہ پیٹو خاتون ایک منٹ کے اندر 19 چکن نگٹس اور 10 جیلی ڈونٹ کھانے کے ریکارڈز بھی بنا چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں