میکسیکو حکام کا خفیہ قبروں سے 12 لاشیں برآمدکرنیکادعویٰ

میکسیکو حکام کا خفیہ قبروں سے 12 لاشیں برآمدکرنیکادعویٰ

میکسیکوسٹی ..میکسیکن حکام نے بتایا ہے کہ ملک کی شمالی چیواوا ریاست میں خفیہ قبروں میں مدفون 12 لاشیں دریافت ہوئی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ریاستی پراسیکیوٹر کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ حکام نے امریکی سرحد کے قریب ایسنشن میونسپلٹی میں 11 قبریں دریافت کیں جن میں 12 انسانی ڈھانچے تھے۔انہوں نے کہاکہ یہ دریافت 18، 19 اور 20 دسمبر کو ہونے والے ٹریکنگ آپریشنز کے دوران ہوئی۔ نامعلوم ڈھانچے اور شواہد فرانزک میڈیکل سروس کی لیبارٹری میں منتقل کر دیئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں