پشتونخواملی عوامی پارٹی کا دو روزہ عوامی جرگہ، قومی مسائل پر مشاورت کا آغاز

پشتونخواملی عوامی پارٹی کا دو روزہ عوامی جرگہ، قومی مسائل پر مشاورت کا آغاز

پشین (یو این اے)پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع پشین کے زیر اہتمام پارٹی کے چیئرمین ملی مشر محمود خان اچکزئی کی دعوت پر دو روزہ عوامی جرگہ پارٹی کے مرکزی سیکرٹری نواب محمد ایاز خان جوگیزئی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ منعقدہ عوامی جرگہ سے ضلع پشین کے سیاسی، سماجی رہنما، قبائلی عمائدین /زعما، علما کرام مختلف مکتبہ فکر کے معززین نے خطاب اور پشتونخوا وطن اور پشتون قوم کو درپیش صورتحال پر اپنی قیمتی آرا سے جرگے کو آگاہ کیا۔جرگے کے سٹیج سیکرٹری کے فرائض پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیاتوال، صوبائی جنرل سیکرٹری کبیر افغان، صوبائی اطلاعات سیکرٹری نصیر ننگیال، ضلع سینئر معاون سیکرٹری واجد وطنپال، ضلع اطلاعات سیکرٹری کاکا شفیع، ضلع رابطہ سیکرٹری علی محمد کلیوال، ضلع وتحصیل کے رہنماں نعمت اللہ کاکڑ، حاجی عصمت کمالزئی، عنایت سرانان، ایڈووکیٹ مناف بادیزئی، شمس جمال،ڈاکٹر حبیب ا للہ تارن نے سرانجام دیئے۔ جبکہ قرار دادیں عبدالحق ابدال نے پیش کی اور ہر قرار داد کی علیحدہ سے تمام شرکا سے منظور ی لی گئی۔ مقررین میں آغا سید لیاقت علی،سردار امجد خان ترین، سید فضل آغا، ملک قیوم کاکڑ، ڈاکٹر نصیب اللہ سیماب، سید عبد الصمد، عرف تور آغا،خدائیداد شیخالزئی، ملک عبداللہ سلیمان خیل،ڈاکٹر عبداللہ خان کاکڑ، مفتی عبد الکریم،حاجی نظام الدین کاکڑ، مولوی ہمایون صاحب، ملک عثمان ترین،مولوی عبد الحق صاحب، سید عبد الرحمن آغا،نور خان ترین وکیل، حافظ حبیب اللہ، سید علاالدین آغا، حاجی اختر کاکڑ، حیات کاکڑ، ملک طوطی کھرل،حاجی عظیم اجرم،ولی محمد افغان،سید سلیم آغا، ملک شوکت سلیمان خیل،ملک صدام بیانزئی، عبدالحق الہام ملا خیل، سفر محمد بارگزئی، مولوی دین محمد، حاجی عبدالظاہر کاکڑ، حاجی ملک عارف ترین، عبد الوہاب کاکڑ، ماسٹر غفور نگاندہ، سید عبد الباری آغا،لعل محمد اچکزئی،ملک نور خان بادیزئی، حاجی غفار ترین، ٹھیکدار عظیم کاکڑ، صادق آغا خدائیدادزئی، مولوی عزیز اللہ حنفی، نصرالدین کاکڑوکیل، محمد نعیم آزاد، دولت خان ترین،نصرالدین ترین، مولوی احمد آغا، سید بصیرآغاحرمزئی، ملک اقبال کاسی، ملک امین اللہ ترین،صوفی ولی داد، سیف اللہ وکیل،شمس اللہ داوی، اسماعیل کاکڑ، ثنااللہ آغا، سردار بشیراحمدشاہ،مصویر پہلوان، حاجی گل ناصر، حاجی عبداللہ جان سیمزئی، موسی کلیم سیمزئی، ملک عبدالرحمن خواجہ زئی،سید عبدل احد آغا،ملک عبدالرحیم الکوزئی، عبدالباری خانزئی،ملک منظوراچکزئی نے خطاب کیا۔ جبکہ ضلع سیکرٹری عمر خان ترین نے آخر میں تمام جرگے کے شرکا، منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ مقررین نے کہا کہ پشتونخواملی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی اور نواب محمد ایاز خان جوگیزئی کے اس تاریخی اقدام کو سراہتے ہیں کہ انہوں نے حالات کا ادراک کرتے ہوئے قومی عوامی جرگوں کا انعقاد کیا۔ جرگوں کے ذریعے ہم نہ صرف اپنے روزمرہ کے مشکلات ومسائل کو حل کرسکتے ہیں بلکہ ہر طرح کے حالات سے نمٹنے کے لیے آپس میں صلاح ومشورہ اور تمام عوام کو اعتماد میں لیکر مستقبل کے فیصلے کرینگے۔ مقررین نے مختلف تجاویز پیش کیں جس میں جرگوں کو ذیلی سطح یعنی ضلعوں، تحصیلوں تک لیجانے اور جرگے کی ایک ذمہ دار کمیٹی بنانے جسے جرگوں کے انعقاد، ان کے انتظامات اور چھوٹے بڑے مسئلوں، رنجشوں،جھگڑوں کے فیصلوں کے اختیارات سونپے جائیں اور یہ کمیٹی ہر ماہ اپنے اجلاس کو منعقد کرے۔ مقررین نے جرگے کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا اورکہا کہ حالات کی نزاکت پشتونوں کی معاشی بدحالی، امن وامان کی ابتر صورتحال، زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ، اغوا برائے تاوان، چوری، ڈکیتی، منشیات کی بھرمار،نوجوانوں کے مستقبل کو بچانے، وطن میں ترقی خوشحالی کے لیے جرگے سخت فیصلے کریں ہر طرح کی مدد وتعاون اور قربانی کے لیے تیار ہیں اور تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کو وطن کے تحفظ عوام کے جان ومال کی حفاظت کے لیے تیار کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں