اسلام آباد ، ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا سفارتی تنہائی کا تاثر اڑ چکا ، پاکستان معاشی بہتری کے ساتھ عالمی سطح پر اہمیت کا حامل بن گیا ہے ، وزیر اعظم کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے ، مہنگائی پر قابو پا لیا اب دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے بھی سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں ۔ بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات کے خواہاں ہیں تاہم یہ یکطرفہ نہیں ہو سکتا ۔ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوے انہوں نے کہا معیشت کے شعبے میں کافی چیزیں بہتر ہوئی ہوئی ہے۔ پالیسی ریٹ اور افراط زر میں کمی واقع ہوئی۔ ترسیلات زر اضافہ اور جی ڈی پی گروتھ میں مثبت اشاریے سامنے آئے ہیں۔ عوام پر بجلی کی قیمتوں کا بوجھ زیادہ تھا۔ بجلی کے بلوں پر عوام کو ریلیف دیا گیا ہے ۔ حکومت ابھی بھی کوشاں ہے کہ آئندہ گرمیوں میں بھی عوام کو ریلیف دیں ۔ ۔ انہوں نے کہا برآمدات میں پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہوئی ہے۔ بجلی کے بلوں پر عوام کو ریلیف دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا مہنگائی کا طوفان اب پہلے والا نہیں رہا ہے۔ مہنگائی کی شرح پانچ فیصد پر چکی ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے بعد ملک کو سنجیدہ مسائل درپیش تھے، کہا جارہا تھا کہ ملک سفارتی تنہائی کا شکار ہے، لیکن آج معیشت مستحکم ہوچکی ہے اور پاکستان عالمی سطح پر مکمل طور پر متحرک ہے۔ سفارتی سطح پر بھی بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں ۔ اور اب سفارتی تنہائی کا تاثر اڑ چکا ہے۔ وزارت خارجہ سفارتی محاذ پر اپنی ذمہ داریاں بخوبی سرانجام دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا عمومی ڈپلومیسی کیساتھ اکنامک ڈپلومیسی پر حکومت نے 2024 میں فوکس کیا۔ نیو کلئیر انرجی سمٹ میں پاکستان کی بطور وزیر خارجہ شرکت کی۔ پی ڈی ایم کی حکومت میں چائنہ کیساتھ چشمہ 5 کا معائدہ کیا گیا۔ جبکہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے 2024 اپریل میں پاکستان کا دورہ کیا۔ اپریل 2024 میں ایران کے مرحوم صدر رئیس اور وزیر خزانہ نے بھی پاکستان کا دورہ کیا۔ اپریل میں سعودی عرب میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کی ۔ انہوں نے کہا بنجول او آئی سی اجلاس میں آزاد جموں کشمیر اور اسلامو فوبیا پر بات کی۔ غزہ کے معاملہ پر بھی وزیر اعظم شہباز شریف نے اسرائیل کیخلاف کھل کر بات کی۔ ایک مسلمان ملک ہونے کے ناطہ وزیر اعظم نے غزہ اور فلسطین کے ایشو پر پر ہر فورم پر بات کی۔ غزہ میں انسانی مدد کیلئے 14 امدادی کھیپیں بھی بھجوا ئی گئی ہیں ۔ فلسطین کے طلبا کو پاکستانی تعلیمی اداروں میں داخلہ دیا گیا۔ انہوں نے کہا وزیر اعظم نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا جس کی بڑی اہمیت ہے۔ غیر ملکی مارکیٹ کو متاثر کرنے کیلئے بھی وزیر اعظم نے دورے کیے۔ وزیر اعظم کے جون 2024 میں چین کے دورے کے دوران 23 باہمی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ وزیر اعظم نے جولائی میں تاجکستان کا دورہ کیا۔ ایس سی او کی میٹنگ میں وزیر اعظم کیساتھ میں نے آستانہ میں شرکت کی ۔ جدہ میں اگست میں پھر او آئی سی ممبر ممالک کو اکٹھا کیا گیا۔ اقوام متحدہ کا اجلاس بھی بڑا اہم تھا۔ وزیر اعظم نے اقوام متحدہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیاوہاں درجنوں سائیڈ لا ئین میٹنگز ہوئیں ۔ انہوں نے کہا رابطہ اسلامی کی طرف سے او آئی سی کا اجلاس جلد اسلام آباد میں ہوگااجلاس میں لڑکیوں کی تعلیم پر بات ہو گی۔ بنگلہ دیش کے وزیر اعظم کو مصر کے دورہ پر پاکستان کے دورہ کی دعوت دی تھی ۔ جو کہ انہوں نے قبول کر لی تھی ۔ بنگلہ دیش وزیر اعظم کے دورہ سے قبل میں بطور وزیر خارجہ بنگلہ دیش کا دورہ کرونگا۔ انہوں نے کہا پاکستان آٹھویں مرتبہ سیکورٹی کونسل کے ریکارڈ ممبر کیساتھ ممبر منتخب ہوا۔ وزیر اعظم ایک طرف معیشت پر توجہ رکھے ہوئے ہیں، تو دوسری طرف دہشت گردی کے ناسور کا سامنا ہے۔ 2018 تک اس ناسور کا خاتمہ ہو چکا تھا ختم ہو چکا تھا۔ تاہم کس نے چائے کی پیالی پر دہشت گردوں کو رہا کروایاکس نے بارڈر کو کھلوا کر دہشت گردوں کو واپس لایا سب کو پتہ ہے ۔ یہ اچھا فیصلہ نہیں تھا آج دہشت گردی کا ناسور دوبارہ کھڑا ہوا ہے۔ پاک افغان تعلقات کے بارے میں انہوں نے کہا افغانستان ہمارا برادر ملک ہے۔ ہم افغان حکام کیساتھ بات چیت چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستان بھارت کیساتھ تجارت کو تیار ہے لیکن یہ ون وے نہیں ہو سکتا ۔ کشمیر ہمار ے لئے فیش پوا ئینٹ ہے ، تعلقات میں بہتری کے لئے بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بند کر کے مذاکرات کی طرف آنا ہو گا ۔
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
ایاز صادق
بارش
برفباری
بلوچستان
بچہ اغواء
بھارتی شہری
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
روس
سائبر کرائم
سپورٹس
شام
شہباز شریف
عمران خان
فائرنگ
لورالائی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
پیپلز پارٹی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کرکٹ
کوئٹہ
کھیل
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس
جہاں امروز
کوئٹہ
News Editor
السلام وعلیکم 🌟 ہمیں خوشی ہے کہ آپ نے ہم سے رابطہ کیا۔ براہ کرم اپنا سوال درج کریں اور ہماری ٹیم جلد از جلد آپ کی مدد کرے گی۔