افغا نستان میں پاک فوج کے د اخلے کی رپورٹیں بے بنیاد ہے ، دفتر خارجہ

افغا نستان میں پاک فوج کے د اخلے کی رپورٹیں بے بنیاد ہے ، دفتر خارجہ

اسلام آباد ،دفتر خارجہ نے افغا نستان میں پاک فوج کے د اخلے کی ر پورٹوں کو مسترد کرتے ہوے کہا ہے پاکستان کابل سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات کا خواہاں ہے ، گوادر کی بندرگاہ غیر ملکی حکومتوں اور افواج کے لیے نہیں بلکہ پاکستانی عوام کے لیے ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی رکنیت باعث اعزاز ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے صحا فیوں کو بریفنگ دیتے ہوے کہا پاکستان نے بارہا بھارت کی جانب سے کشمیر میں ماورائے علاقہ و ماورائے عدلت قتل عام کی بات کی ہے۔ اب یہ معاملہ عالمی سطح پر پھیل چکا ہے۔ کئی ممالک نے اس حوالے سے ہمارے موقف کی تائید بھی کی ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کے مختلف ممالک کے ساتھ دفاعی, تربیتی پروگرام جاری ہیں۔ ہم ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے خواہاں ہیں۔ پاکستانی عوام, افواج اپنی قومی سالمیت اور سیکیورٹی کو درپیش خطرات کے.مقابلے کے لیے تیار ہیں۔ گوادر کی بندرگاہ چین کو دینے کی ر پورٹوں کی تردید کرتے ہوے انہوں نے کہا پاکستان نے بارہا کہا ہے کہ گوادر کی بندرگاہ غیر ملکی حکومتوں اور افواج کے.لیے.نہیں بلکہ پاکستانی عوام کے لیے ہے۔ افغانستان کے علاقے واخان میں پاک فوج کے داخلے کی خبریں درست نہیں ہیں۔ پاکستان افغانستان کی سالمیت و خودمختاری کا احترام کرتا ہے۔ تاہم پاکستانی سیکیورٹی فورسز دہشت گرد گروہوں و اکائیوں کے خلاف اپنے سرحدی علاقوں میں آپریشنز کرتی رہتی ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستانی حکومت شام کی صورتحال کا ایک حل تلاش کرنے کی حامی ہے۔ ملک کا مستقل شامی عوام کی خواہشات کے مطابق تلاش کیا جانا چاہیے۔ ہم شام کی نئی قیادت سے براہ راست رابطے میں نہیں ہیں۔ پاکستان ریفیوجی کنوینشن 1951 پر دستخط کنندہ نہیں ہے۔ تاہم پاکستان نے مہاجرین کی میزبانی کے حوالے سے کھلے دل کا مظاہرہ کیا ہے انہوں نے کہا پاکستان اب اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن ہے۔ یہ ہمارا آٹھواں دورانیہ ہے ۔ پاکستان غیر قانونی طاقت کے استعمال کے خلاف اور تنازعات بات چیت سے حل پر یقین رکھتا ہے۔ جبکہ دیگر غیر مستقل اراکین کے ساتھ مل کر کام کرنے پر یقین رکھتا ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں