کوئٹہ(یو این اے)کوئٹہ کے قریب قیمتی اور نایاب نسل کے سلیمان مار خور کا شکار کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے- ملزمان سے شکار کیا ہوا مارخور، اسلحہ اور گاڑی بھی برآمد کی گئی ہے۔حکام کے مطابق مار خور کا شکار ضلع پشین کے علاقے بوستان کی حدود میں کوئٹہ اور پشین کے درمیان پہاڑی علاقے تکتو میں کیا گیا جسے سرکاری سطح پر محفوظ قرار دیا گیا ہیاسسٹنٹ کمشنر کاریزات امیر حمزہ بلو کے مطابق لیویز انٹیلی جنس کی خفیہ اطلاع پر لیویز فورس کے ساتھ مل کر بوستان انڈسٹریل زون کے عقبی علاقے میں غیر قانونی شکار کے خلاف کامیاب آپریشن کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس کارروائی کے دوران تین شکاری پکڑے گئے جو مارخور کا شکار کر کے رات کی تاریکی میں اسے ایک جیپ میں ڈال کر پہاڑ سے نیچے لا رہے تھے- اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمان میں دو سرکاری ملازمین شامل ہیں، ان میں سے ایک پولیس اہلکار اظہار احمد بازئی ہے اور دوسرا واسا کا ملازم مصور جان ہے- تیسرے ملزم کی شناخت صدام خان کے نام سے ہوئی ہے- تینوں بوستان کے مقامی رہائشی ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق ملزمان کے خلاف بلوچستان وائلڈ لائف ایکٹ، 2014 کے سیکشن 9، 16 بی اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق گرفتار ملزمان میں پولیس اہلکار اظہار بازئی عادی شکاری ہے جو کھلم کھلا شکار کر کے اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کرتا تھا-اسسٹنٹ کمشنر نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ ایک ملزم اس سے پہلے بھی شکار میں ملوث رہا ہے اور اس کے خلاف مقدمہ بھی درج ہوا تھا- ڈپٹی کنزرویٹر وائلڈ لائف تکتو کوئٹہ مژمد کرم خان کاکڑ نے اردو نیوز کو بتایا کہ شکار کیا گیا جانور نر سلیمان مارخور ہے جس کی عمر لگ بھگ تین سال تھی اور اس کا شکار بندوق سے کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان سے ایک جیپ، ایک کلاشنکوف بمعہ کارتوس، واکی ٹاکی اور موبائل فون برآمد ہوئے ہیں- انہوں نے بتایا کہ سلیمان مار خور انتہائی نایاب اور قیمتی جانور ہے۔ اس کی نسل کو خطرہ لاحق ہے اسی لیے جنگلی حیات کے تحفظ کے عالمی اداروں سی آئی ٹی ای ایس اور آئی یو سی این نے اسے نسل کی معدومی کے خطرے سے دوچار جانوروں کی فہرست میں شامل کیا ہوا ہے۔ان کے بقول بلوچستان وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت اس کے شکار اور منتقلی پر مکمل پابندی ہے اور خلاف ورزی پر قید و جرمانے کی سزا مقرر ہے۔ ڈپٹی کنزرویٹر کے مطابق سلیمان مار خور کی کم از کم قیمت 80 ہزار امریکی ڈالر ہے۔ گزشتہ سال ایک جانور کی ٹرافی ہنٹنگ دو لاکھ ڈالر سے زائد یعنی تقریبا سات کروڑ روپے میں کی گئی تھی۔سب ڈویژنل افسر وائلڈ لائف اسد شاہ نے مقامی عدالت میں ملزمان کے خلاف 44 لاکھ روپے کی وصولی کا چالان جمع کرایا ہے
متعلقہ خبریں
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days
نماز کے اوقات
Tags
2025
featured
آسٹریلیا
اسلام آباد
ایاز صادق
بارش
برفباری
بلوچستان
بچہ اغواء
بھارتی شہری
تربت
جیونی
خضدار
خیبرپختونخواہ
دمشق
روس
سائبر کرائم
سپورٹس
شام
شہباز شریف
عمران خان
فائرنگ
لورالائی
مطیع اللہ جان
میرسرفراز بگٹی
واٹس اپ
ُپی ٹی آئی
پاکستان
پشاور
پشین
پنجگور
پی آئی اے
پی ٹی آئی پابندی
پیپلز پارٹی
چمن
ڈونلڈ ٹرمپ
کراچی
کرم ایجنسی
کرکٹ
کوئٹہ
کھیل
گرفتاری
گوادر
گورنر راج
یوم تاسیس
جہاں امروز
کوئٹہ
News Editor
السلام وعلیکم 🌟 ہمیں خوشی ہے کہ آپ نے ہم سے رابطہ کیا۔ براہ کرم اپنا سوال درج کریں اور ہماری ٹیم جلد از جلد آپ کی مدد کرے گی۔