فوج ملک کی سالمیت کیلئے تیار ہے، نوجوان منفی پراپیگنڈے سے دور رہیں ، احمد شریف چودھری

فوج ملک کی سالمیت کیلئے تیار ہے، نوجوان منفی پراپیگنڈے سے دور رہیں ، احمد شریف چودھری

لاہور (جہان امروز)ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری نے یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کر کے طلبہ کو پاک فوج کے کردار بارے آگاہی فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج ملک کی سالمیت کیلئے ہر لمحہ تیار ہے ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے یو ایم ٹی کی تعلیمی خدمات کو سراہا ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری نے طلبہ کے ملکی سالمیت اور ترقی میں پاک فوج کے کردار کے بارے میں بتایا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج ملک کی سالمیت کے لیے ہر لمحہ تیار ہے، نوجوان منفی پراپیگنڈے سے دور رہیں اور ملک کی خدمت کریں،اپنی خودی پہچانیں اور پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج کا واحد مقصد پاکستان کا دفاع ہے، پاکستان کی بقا ء پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے،دہشتگردی کا مکمل خاتمہ پاک فوج کا عزم ہے، ملک دشمن عناصر کا دلیری سے مقابلہ کریں گے۔

سوال و جواب کے سیشن میں طلبہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے مختلف سوالات کیے،طلبہ نے پاک فوج کی خدمات کو سراہا اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں