کوئٹہ(جہان امروز) بلوچستان اسمبلی کاجلاس اپوزیشن کے احتجاج اور شور شرابے کے دوران ملتوی ، پی پی ایل کی جانب سے معاہدے کی عدم تجدید اور بلوچستان کو حصے کی عدم فراہمی پر تحریک التواء پر بحث نہ ہوسکی۔
ہفتہ کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران بی ایریا کی اے ایریا میں تبدیلی کے حوالے سے قرار داد کو نمٹانے پر اپوزیشن ارکان کے شور شرابے میں اسپیکر عبدالخالق اچکزئی نے گورنر بلوچستان کا حکم نامہ پڑھ کر سناتے ہوئے اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردیا
اجلاس میں پی پی ایل کی جانب سے حکومت بلوچستان سے معاہدے کی عدم تجدید اور بلوچستان کو حصے کی عدم فراہمی پر قاعدہ شدھ تحریک التواء پر بحث بھی نہ ہوسکی۔