پاکستان میں متعین سعودی سفیر چاغی پہنچ گئے، ڈپٹی کمشنر چاغی عطا المنیم نے استقبال کیا

پاکستان میں متعین سعودی سفیر چاغی پہنچ گئے، ڈپٹی کمشنر چاغی عطا المنیم نے استقبال کیا

‘چاغی(جہان امروز) ڈپٹی کمشنر چاغی عطا المنیم نے حکومت بلوچستان کی ہدایت پر سعودی سفیر برائے پاکستان، عزت مآب نواف بن سعید المالکی کا چاغی پہنچے پر پرتپاک استقبال کیا۔

ہیلی پیڈ پر ڈسٹرکٹ پولیس افسر چاغی، اسسٹنٹ کمشنر دالبندین، ونگ کمانڈر فرنٹیئر کور اور دیگر اعلی افسران بھی موجود تھے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چاغی عطا المنیم نے سعودی سفیر کو چاغی آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے صوبائی حکومت کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ثقافت اور روایات سے متعلق تبادلہ خیال کیا ڈپٹی کمشنر عطا المنیم نے اس موقع پر چاغی کے عوام کی مہمان نوازی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں اور ہم اپنے معزز مہمانوں کو سرزمین بلوچستان پر خوش آمدید کہتے ہیں اور ان کے لئے نیک تمناں کا اظہار کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں