ریاض (جہان امروز)سعودی عرب میں ریاض میونسپلٹی کی تفتیشی ٹیم نے ایک باربر شاپ میں خاتون کے بال تراشے جانے کی خلاف ورزی کا نوٹس لیتے ہوئے دکان کے مالک کو طلب کرلیا۔
غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو جس میں ایک باربر شاپ میں خاتون کے بال کاٹے جانے کو دکھایا گیا تھا،صارفین نے وڈیو پراعتراض کرتے ہوئے اسے صریح خلاف ورزی قراردیتے ہوئے کہا خواتین کے بالوں کو تراشنے کے لیے بیوٹی پارلرز موجود ہیں تو یہ سروس مردانہ شاپ پر کیوں دی گئی؟۔
میونسپلٹی کا کہنا تھا کہ وائرل وڈیو پر فوری ایکش لیتے ہوئے کیس متعلقہ ٹیم کے حوالے کردیا گیا تاکہ دکان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔متعلقہ ٹیم نے دکان کے مالک کو طلب کیا اور اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی مکمل کی جارہی ہے۔