کراچی (جہان امروز نیوز)عرفان بہادر کو سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) انٹیلی جنس کا اضافی چارج دے دیا گیا۔
عرفان بہادر اس وقت ایس ایس پی سی ٹی ڈی آپریشنز تعینات ہیں،اس سے قبل راجہ عمر خطاب اس عہدے پر تعینات تھے جنھیں کل عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
خیال رہے کہ چند روز قبل سی ٹی ڈی سول لائنز کا اہلکار شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں گرفتار ہوا تھا۔ اہلکار عمیر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شہری سے ڈیجیٹل کرنسی لوٹی تھی۔
واقعے میں اب تک 7 ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ذرائع نے بتایا تھا کہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں دونوں افسران کو ہٹایا گیا جن میں انچارج سی ٹی ڈی سول لائنز راجہ عمر خطاب اور سی پیک میں تعینات ڈی ایس پی راجہ فرخ یونس شامل ہیں۔