مستونگ(جہان امروز نیوز)دن دیہاڑے سر بازار میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں کیخلاف تاجر برادری نے احتجاجاً بازار بند کرکے پولیس انتظامیہ کی غفلت اور سو نااہلی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں ۔
ضلع میں امن وامان کی مخدوش صورتحال ہے ،خصوصا“ پولس ایریااور مستونگ سٹی کے ہر سڑک اور گلیوں میں دن دیہاڑے سرعام عوام سے لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے چوری ڈکیتی کی وارداتوں سے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گئی ہے ۔
جس سے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے پولیس انتظامیہ عوام کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح سے ناکام ہوچکی ہے ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت ایک مرتبہ پھر ضلع میں 2013ء سے پہلےوالے حالات کو دورایا جارہاہے۔
ہائے روز دن دہاڑے اسلحہ کی زور پر عوام اور تاجروں نقدی، موٹرساٸیکلیں، موبالز و دیگر قیمتی اشیاء کی لوٹ مار کا سلسلہ بدستور جاری ہے رات کو چادر و چار دیواری کی تقدس کو پامال کرکے گھروں میں ڈکیتی کی واقعات تیزی سے رونما ہوتے جارہے ہیں لیکن پولیس انتظامیہ خواب خرگوش میں ہے پولیس انتظامیہ چوروں اور لٹیروں کے سامنے بے بس ہوچکی ہے عوام چوروں اور لٹیروں کے رحم و کرم پر ہے پولیس انتظامیہ کے افسران سے لیکر عام سپاہی تک قومی شاہراہوں پر دھندے کے چکر میں ہے جسکی وجہ سے ضلع میں امن وامان کی صورتحال گھمبیر صورتحال اختیار کر چکا ہے۔۔ تاجروں کا کہنا ھیکہ پولیس فورس عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے بجائے چوکیوں پر تیل بردار چھوٹی گاڑیوں سے بھتہ وصولی میں اپنے تمام تر توانائی استعمال کررہی ہے گشت پر مامور پولیس کی گشتی ٹیم قومی شاہراھ کو عوام کے سفر کیلئے محفوظ بنانے کی بجائے دن رات تیل بردار زمیاد گاڑیوں کے تعاقب میں تیل بردار چھوٹی گاڑیوں کی پیچھا کرتے ہیں جسکی وجہ سے چور ڈاکو باآسانی سے بازار اور قومی شاہراھ پر دیدہ دلیری سے اپنے وارداتیں سرانجام دیکر باآسانی سے فرار ہوتے ہیں ترجمان نے مزید کہا کہ پولیس انتظامیہ عوام کے جان ومال کی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اسپیشل ٹاسک فورس تشکیل دے بازار میں پولیس فورس کی گشت کو مزید بڑھایا جائے تاکہ عوام کے جان ومال محفوظ ہوکر عوام سکھ کا سانس لے سکیں بصورت دیگر امن وامان کی مخدوش صورتحال اور پولیس انتظامیہ کے غفلت اور لاپرواہی کیخلاف مستونگ کے تاجر برادری اپنے دکانوں کے چابیاں تھانہ میں جمع کرکے غیر معینہ مدت کیلئے دھرنا دے کر بازار اور قومی شاہراھ کو بلاک کردینگے