پی بی 45 کے پندرہ حلقوں میں ری پولنگ کا معاملہ
کوئٹہ(جہان امروز نیوز)جےیوآئی نے پی بی 45 میں ری پولنگ میں نتائج تبدیل کرنے کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا ۔
جےیوآئی کے امیدوار میر عثمان پرکانی نے سینئیرقانون دان سینیٹر کامران مرتضی کے زریعے کمیشن میں کیس دائر کردیا،الیکشن کمیشن نے پی بی 45 کے پندرہ پولنگ اسٹیشن میں دھاندھلی سے متعلق کیس کل سماعت کیلئے مقرر کردیا۔
دوسری جانب یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے صوبائی ترجما ن نے ایک جماعت کے رہنما کےحوالے سے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ PB-45 کوئٹہ VIII کےووٹرز کے حوالے سے شائع ہونےوالی خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسکو بے بنیاد قرار دیا ہے اور کہا کہ الزامات بے بنیاد،پی بی 45 پر پولنگ ہر لحاظ سے درست تھی ۔
ترجمان نےکہا کہ ان بے بنیاد الزامات کے سلسلے میں حلقہ پی بی 45 کوئٹہ VIII کے ریٹرننگ آفیسر سید نذیر احمد کی جانب سے باقاعدہ وضاحت بھی جاری کی گئی ہے۔ ریٹرننگ آفیسر کی وضاحت کے مطابق پی بی 45 کے پندرہ پولنگ اسٹیشنوں پر 5 جنوری 2025 ء کو ہونے والی ری پولنگ ہر لحاظ سے درست اور اس میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں تھی۔