کوئٹہ(جہان امروز نیوز)سابق وزیرداخلہ بلوچستان میرضیاء اللہ لانگو کی خضدار کے علاقے زہری میں حملے کی شدید الفاظ میں مذمت۔
زہری جیسے واقعات بلوچستان کو مزید پسماندگی کی لے جانے کے مترادف ہے،لوگوں کے املاک کو جلاہ کر بلوچستان کو ہی نقصان پہنچایاجارہا ہے،بی اے پی مرکزی نائب صدر،ایسی کارروائیوں سے عوام کو مرعوب نہیں کیا جاسکتا،سابق وزیرداخلہ میرضیاء اللہ لانگو۔
دہشت گردوں کا مقصد صرف عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنا ہے،بلوچستان کے عوام اور حکومت متحد ہو کر ان چیلنجوں کا مقابلہ کریں گے،بی اے پی مرکزی نائب صدر میرضیاء لانگو۔
ایک پرامن اور خوشحال بلوچستان کی تعمیر کا عمل جاری رکھیں گے،بی اے پی مرکزی نائب صدرمیرضیاءلانگو،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اور حکومت ایک ہیں،سابق وزیرداخلہ میرضیاء للہ لانگو۔