ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس کا تمام شہروں میں پاسپورٹس ڈیلیوری کائونٹرز 24گھنٹے فعال رکھنے کا فیصلہ

ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس کا تمام شہروں میں پاسپورٹس ڈیلیوری کائونٹرز 24گھنٹے فعال رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد (جہان امروز نیوز)ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے تمام شہروں میں پاسپورٹس ڈیلیوری کائونٹرز 24 گھنٹے فعال رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔تمام زونل ہیڈز کو جاری کئے گئے احکامات میں کہا گیا ہے کہ شہری اب ملک بھر کے 227پاسپورٹ دفاتر میں کسی بھی وقت پاسپورٹ وصول کر سکتے ہیں۔ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے کہا کہ فیصلہ شہریوں کو پاسپورٹس کا بروقت اجرا یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے ،اس وقت ملک بھر میں پاسپورٹ کا بیگ لاک مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہری اپنے پاسپورٹس وصول کرنے کیلئے متعلقہ آر پی او کا رخ کریں اور پاسپورٹس کے اجرا میں تاخیر کی صورت میں شہری ہمیں لازمی آگاہ کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں