کوئٹہ(جہان امروز نیوز) ایس آئی ایف سی کی معاونت کا بلوچستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ہے، ریکو ڈک منصوبے کے تحت بلوچستان میں سونے اور تانبے کے قیمتی ذخائر پاکستانی معیشت میں انقلاب کی نوید ہیں۔
معروف کمپنی بیرک گولڈ سمیت نجی شعبے نے منصوبے کی تکمیل کے لیے اربوں ڈالر کی فنانسنگ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، منصوبے کے تحت بلوچستان میں مقامی خوشحالی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور معاشی ترقی کی راہیں ہموار ہوں گی۔
منصوبے کے دوران ساڑھے سات ہزار جبکہ تکمیل کے بعد چار ہزار طویل مدتی ملازمتوں کی فراہمی متوقع ہے، ریکو ڈِک منصوبے سے بلوچستان میں سکیورٹی کی بہتری، مقامی کمیونٹی کو فائدہ، بنیادی سہولتوں کی فراہمی ممکن ہو گی۔
ریکوڈک منصوبے کی تکمیل بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمے کے لیے امید کی کرن ہے، ریکو ڈِک منصوبے کی کامیاب تکمیل پاکستان کو “عالمی سرمایہ کاری کا مرکز” بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
حکومتی اقدامات اور ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے باعث ملکی ذخا ئر کا مؤثر استعمال معاشی بحالی کے لیے ناگزیر ہے۔