چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، دونوں ایوانوں کے اپوزیشن لیڈرز نے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیئے

چیف الیکشن کمشنر کی تقرری، دونوں ایوانوں کے اپوزیشن لیڈرز نے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیئے

اسلام آباد (جہان امروز-نیوز)سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرز نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے پارلیمانی پارٹی تشکیل کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ اور سپیکرقومی اسمبلی کو الگ الگ خطوط لکھ دیئے.

،ذرائع نے بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر و ممبران کی تقرری کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا ہے کہ جس میں تقرریوں کے لیے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ کیا گیا ۔

دوسری جانب قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے بھی چیئرمین سینیٹ کو نئے چیف الیکشن کمشنر،ممبر سندھ اور بلوچستان کی تقرری کے معاملے پر خط لکھ دیا ہے،شبلی فراز نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے،خط میں کہاگیا ہے کہ آرٹیکل215کے تحت چیف الیکشن کمشنر اسکندر سلطان کی مدت ختم ہورہی ہے.

سکندر سلطان راجہ کی مدت 26جنوری کو ختم ہوگی،آرٹیکل213کے تحت آئینی تقاضہ پورا کرنے کے لئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ ،ممبر سندھ اور بلوچستان26جنوری کو ریٹائرڈ ہورہے ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں