صحافی اپنے قلم اور کیمرے کی آنکھ سے شہر کے مسائل اجاگرکریں،کمشنر سبی

صحافی اپنے قلم اور کیمرے کی آنکھ سے شہر کے مسائل اجاگرکریں،کمشنر سبی

سبی(نمائندہ جہان امروز)کمشنر سبی ڈویژن سیدذاہدشاہ نے کہا ہے کہ صحافی اپنے قلم اور کیمرے کی آنکھ سے شہر کے مسائل اجاگرکریں فوری حل کرنے کی کوشش کریں گے صحافی مثبت صحافت سے شہریوں کے مسائل حل کرانے میں نمایاں کرادر ادا کرتے ہیں انہوں نے کہاہے کہ صحافی کا معاشرے میں اہم کردار ہے۔

ملک میں کیسے بھی حالات ہوں وہ اپنے پیشہ سے سنجیدگی اور حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے عوام کو حق وسچ دکھانے میں مصروف رہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صحافی کے قلم میں جو طاقت ہے وہ کسی ہتھیار میں نہیں اگر وہ حق و سچ لکھے تو معاشرے میں انقلاب برپا کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مصیبت میں کوئی بھی گھڑی ہوچاہے زلزلہ، آندھی، طوفان یا کوئی قدرتی وبا صحافی ہمیشہ اپنے پیشے سے مخلص ہوکر کام کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں صحافت کو ایک اہم مقام حاصل ہے اور معاشرہ انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

ہمیں سرکار نے عوام کی خدمت کے لیے بھیجاہے شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کررہے ہیں کمشنر سبی ڈویژن نے یہ باتیں گزشتہ روز اپنے دفترمیں ورکنگ جرنلسٹ میڈیاگروپ کے صدرمیراللہ داد رند کی سربراہی میں صحافیوں کے وفد اے ملاقات کے دوران کہیں صحافیوں کے وفد میں خرم شہزاد٫اللہ یارڈومکی اور اشتیاق احمدچاچڑموجودتھے دوران گفتگو کمشنر سبی ڈویژن سیدذاہدشاہ نے کہاہے کہ ڈویژن سمیت ضلعی آفیسران آنے والے سائل کو سن کرفوری مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں شہرکے امن وامان پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیاجاۓ گا سبی شہر ایک پرامن شہرہے پرامن شہرکے حالات خراب کرنے والوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں کی جاۓ گی پولیس ایریاسمیت لیویزحدودمیں امن وامان اور شہریوں کے جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کررہے ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں