جی ایچ کیو حملہ کیس، شاہ محمود قریشی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مزید 8 گواہان کے بیانات قلمبند

جی ایچ کیو حملہ کیس، شاہ محمود قریشی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مزید 8 گواہان کے بیانات قلمبند

راولپنڈی ۔۔ انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ
محمود قریشی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس میں مزید 8 گواہان کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد سماعت 26 فروری تک ملتوی کردی ہے اس طرح مقدمہ میں اب تک مجموعی طور پر 25 گواہان کی شہادت ریکارڈ کی جا چکی ہے

ہفتہ کے روز مقدمہ کے باقاعدہ ٹرائل کیلئے 9ویں سماعت کے موقع پر سابق چیئرمین کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا اس موقع پر فواد چوہدری، راجہ بشارت، شہریار آفریدی اور دیگر ملزمان بھی موجود تھے دوران سماعت پراسیکوٹر سید ظہیر شاہ نے مقدمہ کے 8 گواہوں کے بیان ریکارڈ کرا دیئے سب انسپکٹر عقیل احمد نے مقدمہ کے مفرور ملزمان مراد سعید۔ حماد اظہر۔ راجہ بشارت اور زلفی بخاری کے وارنٹ چھاپوں اور اشتہار کی تفصیلات بطور شہادت عدالت میں جمع کرائی

اس موقع پر سب انسپکٹر بابر سجاد، رجب علی، احمد نواز، اے ایس آئی عقیل احمد، اے ایس آئی عدنان احسن‘شمریز محبوب، کانسٹیبل طالب حسین، لیڈی کانسٹیبل ثمرہ اشفاق پر مشتمل استغاثہ کے 8 گواہوں نے شہادت قلمبند کروائی خاتون پولیس اہلکار نے ملزمہ نادیہ حسین اور فاطمہ احسن سے برآمد موبائل فون عدالت پیش کئے جبکہ استغاثہ کی جانب سے اہم مال مقدمہ موبائل فونز، ڈنڈے اور دیگر سامان بھی عدالت میں پیش کیا گیا عدالت نے مزید کاروائی کے لئے سماعت 26 فروری تک ملتوی کردی ہے اس طرح مقدمہ میں مجموعی طور پر 25 گواہان کی شہادت ریکارڈ ہو چکی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں