ہنزہ، اسکردو سمیت پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری

ہنزہ، اسکردو سمیت پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری

متعدد رابطہ سڑکیں بند‘شدید برفباری کے باعث گلیات میں سیاحوں کا داخلہ بند کردیا گیا

سکردو.ہنزہ، اسکردو سمیت پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری کے بعد متعدد رابطہ سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔شدید برفباری کے باعث گلیات میں سیاحوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے، جبکہ آزاد کشمیر میں بھی برفباری جاری ہے۔جاگراں ویلی میں گلیشیئرکی زد میں آنے سے درجنوں مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

بلوچستان میں زیارت سمیت توبہ اچکزئی، چمن اور دیگر علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی جس کے بعد آج صوبے میں غیرمعمولی سردی کی لہر داخل ہونیکا امکان ہے۔

واضح رہے کہ لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی ہلکی بارش ہوئی، اسلام آباد میں بارش کے بعد اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی چھت ایک بار پھر ٹپک پڑی، چھت ٹپکنے کے بعد انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک آرائیول لاؤنج میں مسافروں کو مشکلات رہا جبکہ انتظامیہ نے ٹپکتی چھت کے نیچے بالٹیاں رکھ دی۔

اپنا تبصرہ لکھیں