پاکستان صنفی مساوات کے حوالے سے سوڈان کے بعد دنیا کا دوسرا بدترین ملک قرار

پاکستان صنفی مساوات کے حوالے سے سوڈان کے بعد دنیا کا دوسرا بدترین ملک قرار

اسلام آباد۔پاکستان کو عالمی اقتصادی فورم (ڈبلیو ای ایف) کی صنفی مساوات سے متعلق رپورٹ میں دنیا کے بدترین ممالک میں شامل کرلیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان 146 ممالک میں سے 145ویں نمبر پر ہے، فہرست میں اس نمبر سے نیچے صرف افریقی ملک سوڈان ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ملازمتوں، اجرت کی ادائیگی میں بھی صنفی تفریق کی واضح خلیج ہے۔عالمی اقتصادی فورم کی رپورٹ کے مطابق خواتین کو مردوں کے مقابلے میں 18 فیصد کم اجرت ملتی ہے، پاکستان میں صرف 36 فیصد خواتین معاشی سرگرمیوں میں حصہ لیتی ہیں اور محض 23 فیصد خواتین ورک فورس کا حصہ ہیں۔رپورٹ میں ہمسایہ ملک بنگلہ دیش 99ویں اور بھارت 129ویں نمبر پر موجود ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں