شدید زخمیوں کو 3لاکھ ، معمولی زخمی کو 50ہزار کے چیک دئیے گئے ،دپٹی کمشنربنوں
دھماکے میں 50گھر متاثر ہوئے تھے جنہیں معاوضہ دینے کیلئے سروے جاری
بنوں دھما کے کے 12شہدا کے اہلخانہ کو 10، 10لاکھ روپے کے چیک دے دیئے گئے۔ڈپٹی کمشنر بنوں عبدالحمیدخان نے بتایاہے کہ بنوں دھماکے میں 12شہدا کے اہل خانہ کو فی کس 10لاکھ روپے کے چیک دئیے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ دھماکے میں 12افراد شہید اور 41زخمی ہوئے تھے۔عبدالحمید خان نے بتایا کہ شدید زخمیوں کو 3لاکھ روپے، معمولی زخمی کو 50ہزار روپے کے چیک دئیے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں 50گھر متاثر ہوئے تھے جنہیں معاوضہ دینے کیلئے سروے کیا جا رہا ہے۔