بولان(نامہ نگار) ڈھاڈر میونسپل کمیٹی کے سابقہ کونسلر میر حاجی خاں جتوئی نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ کچھی پریس کلب ڈھاڈر کے سینئر صحافی عبداللّٰہ بلوچ پر ڈھاڈر پولیس ایریا میں ہونے والے واقعے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کچھی پولیس انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ عبداللّٰہ بلوچ کو گن پوائنٹ پر چھینے والے ملوث اہلکاروں کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے کہا اسطرح کے واقعات ڈھاڈر میں عوامی آواز کو اجاگر کرنے والے صحافیوں کی قلم کو خاموش کرنے کے مترادف ہے جس کی ہم کسی صورت اجازت نہیں دیں گے صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں
صحافی عبداللّٰہ بلوچ جیسے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئیے پولیس انتظامیہ کچھی کو ٹھوس اقدام اٹھانے کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ڈھاڈر پولیس چور ڈاکووں کے سامنے بے بس نظر آرہی ہے گزشتہ رات صحافی عبداللّٰہ بلوچ کے واقعے نے ڈھاڈر پولیس کی ناکامی سامنے آنے کی وجہ سے عوام اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے نمائندوں کا اعتماد پولیس سے اٹھ رہا ہے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کچھی اور ضلعی پولیس انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کچھی پریس کلب ڈھاڈر کے سینئر صحافی عبداللّٰہ بلوچ کے واقعے میں ملوث ڈاکوؤں کی فوری گرفتاری کو یقینی بناتے ہوئے موٹر سائیکل اور دیگر سامان کی برآمدگی کو بھی یقینی بنائے اور ملوث کرداروں کو سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور ڈھاڈر سمیت پورے ضلعے میں امن وامان کی صورتحال کو قائم بنا کر عوام و میڈیا نمائندوں کا پولیس پر اعتماد کو بحال کیا جائے انہوں نے کچھی پریس کلب ڈھاڈر کے صحافیوں اس بات کی یقینی دہانی کروائی کہ وہ انکے ہر فورم پر ساتھ ہیں