رمضان المبارک میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ، عوام پریشان

رمضان المبارک میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ، عوام پریشان

کوئٹہ.رمضان المبارک کے پہلے عشرے کے بعد چینی کی قیمتوں میں 10 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا، جس کے بعد کوئٹہ میں چینی 170 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔ مستونگ میں 180، قلات میں 195، خضدار میں 200، قلعہ عبداللہ اور چمن میں 200، سبی میں 190 اور زوب میں 195 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہے۔

کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے ترجمان نے چینی کی بڑھتی قیمتوں کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ رمضان کے دوسرے اور تیسرے عشرے میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمت میں اضافے سے نہ صرف عوام براہ راست متاثر ہو رہے ہیں بلکہ بیکری مصنوعات اور مشروبات کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق چینی کی قیمت میں اضافے کی وجہ ذخیرہ اندوزی اور طلب میں اضافہ ہے۔ کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو رمضان میں مزید مہنگائی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ صارفین نے بھی حکومت سے چینی کی قیمتوں پر کنٹرول کرنے کے لیے سخت اقدامات کی اپیل کی ہے تاکہ عام شہریوں کو ریلیف مل سکے۔

اپنا تبصرہ لکھیں