پشین میں آٹا تقسیم کے دوران بیوہ خاتون پر تشدد، ویڈیو وائرل

پشین میں آٹا تقسیم کے دوران بیوہ خاتون پر تشدد، ویڈیو وائرل

عوامی غم و غصہ، انتظامیہ کی خاموشی پر سوالات24 گھنٹے گزرنے کے باوجود کوئی کارروائی نہ ہو سکی

کوئٹہ.پشین کے علاقے کلی کربلا میں وزیر اعلی راشن پروگرام کے تحت آٹے کی تقسیم کے دوران بدنظمی کے باعث ایک بیوہ خاتون پر مسلح افراد کے تشدد کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

یہ واقعہ ایم پی اے سید ظفر آغا کی رہائشگاہ پر پیش آیا، جہاں بیوہ خاتون کے ساتھ بدتمیزی اور تشدد کیا گیا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عوامی غم و غصہ بڑھ گیا ہے۔

پشتون روایات کے برخلاف اس واقعے پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے، جبکہ انتظامیہ کی خاموشی کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے۔ 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی، جس پر عوام میں بیچینی بڑھ رہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں