کوئٹہ..نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت وزیراعلی ہائوس میں وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزیر بجلی ،توانائی سرداراویس لغاری ،وزیراعلی بلوچستان میرسرفرازبگٹی ،پارلیمانی سیکرٹری توانائی ،اصغر رند،چیف سیکرٹری شکیل قادر، وفاقی سیکرٹری توانائی ،زمیندار ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ملک نصیراحمدشاہوانی ،جنرل سیکرٹری حاجی عبدالرحمن بازئی ،وزیراعلی کے پرنسپل سیکرٹری بابر خان ،سیکرٹری خزانہ عمران زرکون ،سیکرٹری توانائی دائود بازئی ،کیسکو چیف یوسف شاہ ،کیسکوبورڈ کی چیئر پرسن روشن خورشید بروچہ ،ودیگر شریک تھے ۔
اجلاس میں اسحاق ڈار نے ملک نصیراحمدشاہوانی کی ضمانت پر بلوچستان کے مزید7000زمینداروں کو سولر کی مد میں14ارب روپے جاری کئے جائیں گے جبکہ وفاقی حکومت نے مزید14ارب روپے بلوچستان حکومت کو جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔زمیندار ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ملک نصیراحمدشاہوانی ،جنرل سیکرٹری حاجی عبدالرحمن بازئی نے تمام اضلاع کے چیئرمینوں وڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹریز کو ہدایت کی ہے کہ فوری طورپر جن اضلاع کے زمینداروں کو سولر کی رقم مل چکی ہے
اور ان کی بجلی کاسامان بقایاہے ایک لسٹ مرتب کرکے اور کیسکو کے ساتھ مکمل تعاون کرکے متعلقہ ایکسینوںکے ساتھ رابطہ کرکے ان سامان کو کیسکو کے حوالے کرے تاکہ آئندہ زمینداروں کو سولر کی رقوم کے حصول میں کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہ کرناپڑے۔ زمیندار ایکشن کمیٹی کی جانب سے 20 مارچ کو احتجاج کی کال موخر کرتے ہیں اور 7 ہزار ٹیوب ویلز کی رقم منتقلی کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔