بنوں میں 2 تھانوں اور ایک چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ،اہلکار محفوظ رہے

بنوں میں 2 تھانوں اور ایک چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ،اہلکار محفوظ رہے

بنوں میں 2 تھانوں اور ایک چوکی پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا تاہم اس میں کوئی نقصان نہیں ہوا اور پولیس اہلکار محفوظ رہے۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے تھانہ بکاخیل اور تھانہ غوری والہ پر حملہ کیا جبکہ خوجڑی پولیس چوکی پر دستی بم پھینکے گئے۔

پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں کے حملے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے۔پولیس کی جوابی کارروائی سے دہشتگرد فرار ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،پولیس کے اعلی افسران نے پولیس جوانوں کی جرات اور بہادری کی تعریف کی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں