ڈھاڈر، بولان میں دربی کے مقام پر موٹر سائیکل اور پک اپ میں تصادم ایک نوجوان ہلاک جبکہ 4 افراد زخمی،زخمیوں کو طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کیا گیا
بولان(نامہ نگار/رئیس فرحان جمالی)
تفصیلات کے مطابق ڈھاڈر درہ بولان میں دربی کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل اور پک اپ میں تصادم اس وقت پیش آیا جب ڈھاڈر سے تین افراد ہنڈا موٹر سائیکل پر کوئٹہ جا رہے تھے کہ دربی کے علاقے میں تیز رفتاری کے باعث آپس میں آمنے سامنے سے ٹکرا گے جس کے باعث خوفناک حادثہ پیش آیا اور موٹر سائیکل سوار عبدالکریم چانڈیو موقع پر ہلاک ہوگئے
جبکہ اس کے دونوں سوار ساتھی بلال احمد اور ریاض شدید زخمی ہو گئے حادثہ اتنا شدید تھا کہ پک اپ ڈاٹسن میں سوار موسی خان اور اسکا جواں سال بیٹا بھی زخمی ہو گیا اور انھیں بھی شدید زخم اور چوٹیں آئیں۔حادثہ کے فورا بعد مقامی افراد نے پولیس کی مدد سے زخمیوں کو فوری طور پر ڈی۔ایچ۔کیو ہسپتال ڈھاڈر پہنچایا جہاں ایم ۔ایس ڈاکٹر زاہد اور متعلقہ ٹیم نے ضروری طبی امداد مہیا کی اور شدید زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کر دیا گیا جبکہ ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کی گئی مزید تفتیش پولیس کر رہی ہے