پنجاب بھر سے تمام سرکاری محکموں کے ایسے حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کی لسٹیں جاری کردی گئیں ہیں جو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رقم لیتے رہے ہیں ۔
حاضر سروس ملازمین 8120 , ریٹائرڈ ملازمین/پنشنرز 1,080
ان تمام لوگوں کےتنخواہ اکاؤنٹ بلاک کردیئے گئے ہیں اور مکمّل ریکوری تک بلاک رہیں گے
بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام نے تمام صوبوں کے گریڈ 1 سے 22 تک ہر محکمہ سے ملازمین کا ڈیٹا نکلوا لیا ہے ۔
جو بھی سرکاری ملازم حاضر سروس یا ریٹائرڈ خود یا اس کی بیوی بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امداد وصول کرتی رہی ہے یا ابھی کررہی ہے ان کی تنخواہ سے رقم کی وصولی کا وقت آگیا ہے ۔
جس بھی سرکاری ملازم کی بیوی نے جتنے پیسےوصول کئیے ہیں اتنی ہی رقم کی ریکوری دینا پڑے گی اور ان کی نوکریوں کو بھی خطرہ ہے ۔
پاکستان کے تمام صوبوں میں بےنظیر امداد کا پیسہ ہڑپ کرنے والے سرکاری ملازمین تیار ہوجائیں اگلی باری آپ کی بھی ہو سکتی ہے ۔