کراچی: سرکاری اسپتالوں میں جنسی تشدد کے 600 سے زائد کیسز رپورٹ

کراچی،سرکاری اسپتالوں میں جنسی تشدد کے 600 سے زائد کیسز رپورٹ

کراچی‘ 3 سرکاری اسپتالوں میں گزشتہ برس جنسی تشدد سے متاثرہ 600 افراد کو لایا گیا
اینٹی ریپ کرائسز سیل میں 28 خواتین اور 28 متاثرہ مردوں کو طبی امداد فراہم کی گئی‘ڈاکٹر سمیعہ

کراچی ۔کراچی کے3 بڑے سرکاری اسپتالوں میں گزشتہ سال جنسی تشدد سے متاثرہ 600 سے زائد افراد کو لایا گیا۔پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کے مطابق ماڈل اینٹی ریپ کرائسز سیل جناح اسپتال میں گزشتہ سال جنسی تشدد سے متاثرہ 347 خواتین اور 56 مردوں کو لایا گیا جبکہ جنسی تشدد کے الزام میں لائے گئے 247 مشتبہ ملزمان کا معائنہ بھی کیا گیا۔

ڈاکٹر سمیعہ نے بتایا کہ سول اسپتال کے پائلٹ اینٹی ریپ کرائسز سیل میں 28 خواتین اور 28 متاثرہ مردوں کو طبی امداد فراہم کی گئی، 74 مشتبہ ملزمان کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عباسی شہید اسپتال میں 179 خواتین اور 57 متاثرہ مردوں کو لایا گیا جبکہ 184 مشتبہ ملزمان کا معائنہ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں