الیکشن کمیشن میں خالی اسامی 45 دن میں پُر ہونا لازم؟

الیکشن کمیشن میں خالی اسامی 45 دن میں پُر ہونا لازم؟

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں خالی اسامی 45 دن میں پْر ہونی ہوتی ہے، رپورٹ
کراچی۔آئین کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں خالی اسامی 45 دن میں پْر ہونی ہوتی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئین کے آرٹیکل215 فور کے تحت کمشنریا ممبر الیکشن کمیشن کی خالی اسامی 45 دن میں پْر ہونا ہوتی ہے تاہم 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد الیکشن کمشنریا رکن نئی تقرری تک عہدے پر رہیں گے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق کسی ممبر کے استعفے، انتقال یا نااہلیت پر 45 دن میں سیٹ کا پْر ہونا آئین کے تحت لازم ہے تاہم موجودہ حالات میں یہ نشستیں خالی تصور نہیں کی جا سکتیں۔ذرائع نے بتایا کہ آئین کے آرٹیکل 215 (4) کے تحت 45 دن کی مدت موجودہ حالات میں لاگو نہیں ہوتی۔واضح رہے کہ رواں برس 26 جنوری کو چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دو ارکان نثار احمد درانی اور شاہ محمد جتوئی کی مدت ملازت باضابطہ طور پر ختم ہو چکی تاہم آئین کے آرٹیکل 215 (1) میں حالیہ ترمیم کے تحت یہ تینوں ارکان اپنی خدمات جاری رکھیں گے جب تک کہ ان کے متبادل کی تقرری نہ ہو جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں