کوئٹہ،بروری کے علاقے کرانی میں اے ٹی ایف کی موبائل کے قریب دھماکہ

کوئٹہ،بروری کے علاقے کرانی میں اے ٹی ایف کی موبائل کے قریب دھماکہ

کوئٹہ کے علاقے بروری کے کرانی میں انسدادِ دہشت گردی فورس (اے ٹی ایف) کی موبائل کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق، دھماکہ خیز مواد سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا۔

ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، اس دھماکے میں 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں