کوئٹہ۔نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان مسئلے کا حل صرف مذاکرات ہیں حکومت کی کارکردگی سے بالکل مطمئن نہیں ہوںمذاکرا ت کے بغیر بلوچستان میں کبھی امن نہیں آئے گا 20 سالوں سے بلوچستان میں جنگ اور آپریشن ہورہا ہے کیا نتیجہ نکلا ہے سب سے پہلے لاپتہ افراد کی بازیابی بے روزگار نوجوانوں کو روزگار دینا ہوگا .
ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان مسئلے کا حل صرف مذاکرات ہیں ا بھی تک بلوچستا ن میں مذاکرات کا ماحول بنا نہیں ہے حکومت مذاکرات کیلئے ماحول پیدا کریں تاکہ مذاکرات جلد از جلد ہوجائے 20 سالوں سے بلوچستان میں جنگ اور آپریشن ہورہا ہے کیا نتیجہ نکلا ہے بلکہ روز بروز بلوچستان کے حالات مزید گھمبیر ہوتے جارہے ہیں حکومت کو سنجیدگی کا مظاہرہ کر نا چاہیے بلکہ مذاکرات کیلئے ماحول بنا نا ہوگا سب سے پہلے لاپتہ افراد کی بازیابی بے روزگار نوجوانوں کو روزگار دینا ہوگا انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس طرح بیانات نہیں دینے چاہیے جس سے مزید حالات خراب ہو میں حکومت کی کارکردگی سے بالکل مطمئن نہیں ہوں حکومت بلو چستان اچھے ضلعی انتظامیہ آفیسر تعینات کریں اور امن وامان میں بہتری لائیں مذاکرا ت کے بغیر بلوچستان میں کبھی امن نہیں آئے گا ۔