وسیم ،اسد مریدکے کی آبادی مونگنانوالہ سیداں میںاپنے عزیز سے لین دین کی رقم لینے اور صلح کیلئے آئے تھے
تھانہ صدر مریدکے کی آبادی مونگنانوالہ سیداں میںڈسکہ سے آئے دونوجوان بھائیوں کو قتل کر دیا گیا ،پولیس نے لاشیں ٹی ایچ کیو اسپتال مریدکے منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ۔پولیس کے مطابق ڈسکہ کی آبادی فقیر والی گائوں کے رہائشی دو نوجوان بھائی وسیم اور اسد مریدکے کی آبادی مونگنانوالہ سیداں اپنے عزیز سے لین دین کی رقم لینے اور صلح کیلئے آئے ہوئے تھے جنہیںواپسی پر نارووال روڈ چوڑا راجپوتاں بس اسٹاپ کے قریب مبینہ طور پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ۔
پولیس کے مطابق مقتولین کا صابر شاہ نامی شخص سے لین دین کا تنازعہ تھا جو کہ مقتولین کا رشتہ دار ہے اور اس حوالے سے تفتیش شروع کردی ہے کہ قتل کی وجہ لین دین کا تنازعہ تو نہیں ۔مقتولین کے ورثا ء کے مطابق ان کے لخت جگرایک سازش کے تحت مریدکے بلا کر قتل کئے گئے ،جن لوگوں نے انہیں بلایا انہوں نے ہی انہیں قتل کیا یا کروایا ہے ۔