باجوڑ کے عنایت کلے بازار میں نامعلوم افراد نے تھانہ لوئی سم ایس ایچ او کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق ہفتہ کے روز افطاری سے قبل ضلع باجوڑ کے عنایت کلے بازار میں فائرنگ سے چار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ جنہیں علاج کیلئے خار ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
زخمیوں میں پولیس اہلکار کفایت اللہ ، ابو ہریرہ ولد سید زمان سکنہ عنایت کلے ، حاجی گل بادشاہ سکنہ شنڈئی موڑ ، حذیفہ ولد افتخار سکنہ بھائی چینہ شامل ہیں۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔