بارہ سالہ لڑکی کی خودکشی کا ڈراپ سین ۔قاتل ممانی گرفتار

بارہ سالہ لڑکی کی خودکشی کا ڈراپ سین ۔قاتل ممانی گرفتار

ممانی نے مقتولہ کوبدکرداری کا طعنہ دینے پر گلہ دباکر ہلاک کر کے لاش لٹکا نے کا اعتراف کرلیا

ساہیوال۔۔نواحی گائوں چھینہ کرملی میں 12سالہ لڑکی سونیا کی خودکشی کا ڈراپ سین۔ بدکردار کا طعنہ دینے پر ممانی نے گلہ دبا کر ہلاک کر کے لاش گھر کے گارڈر میں کپڑے کا پھندا ڈال کر لٹکا دی۔ 6یوم بعد راز کھل گیا۔ ممانی کنول گرفتار۔ مقدمہ درج۔

واقعات کے مطابق اسی گائوں کے نوشیر کی بیٹی مسرت اپنی 12سالہ بیٹی سونیا بی بی کو اس کی ممانی کنول کے گھر پر چھوڑ کر محنت مزدوری کے لیے چلی گئی تو کنول نے اپنی ممانی کواپنے ایک دوست سے باتیں کرنے کی بنا پر بدکرداری کاطعنہ دے کراپنے ماموں صدام کو بتانے کا کہا تو ممانی کنول نے اس رنجش پر بچی کا سرہانہ سے گلہ دبا کرہلاک کردیا اور پھر لاش خودکشی کا ڈرامہ رچاتے ہوئے اپنے تین ساتھیوں کی مدد سے گھر کے گاڈر کپڑے کا پھندا بنا کر لٹکا دی۔ پولیس بہادر شاہ نے لاش8 مارچ کو خودکشی قرار دے کر پوسٹ مارٹم کے بعد دفن کرا دی۔

دوران تفتیش کنول نے اپنے خاوند محمد صدام حسین رحمانی کے سامنے قتل کا اعتراف کرلیااور اسے معافی دلانے کاکہا۔ پولیس نے ماں مسرت کی مدعیت میں مقدمہ 302اور 34ت پ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

ملزمہ کو حراست میں لے لیا۔ جبکہ لاش کو گارڈر سے لٹکانے اور اس سازش کا حصہ دار دیگر تین نامعلوم ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں