کوئٹہ۔علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے، جنوبی اور جنوب مشرقی حصوں میں گرم سے گرم دن اور شمالی حصوں/پہاڑی علاقوں میں سرد راتیں رہیں گی۔
تاہم ضلع کوئٹہ، زیارت، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، موسی خیل، بارکھان اور گردونواح میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارکھان میں (03.0) ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
قلات میں سب سے کم درجہ حرارت 02.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔