دالبندین، آر سی ڈی شاہراہ پر خوفناک حادثہ، خاتون سمیت دو افراد جاں بحق، چھ زخمی

دالبندین، آر سی ڈی شاہراہ پر خوفناک حادثہ، خاتون سمیت دو افراد جاں بحق، چھ زخمی

نولی کے مقام پر ٹرک اور کار میں تصادم، زخمیوں میں چار بچے شامل، کچھ کی حالت تشویشناک

دالبندین آر سی ڈی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں ایک خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق، پاک-ایران آر سی ڈی شاہراہ پر نولی کے مقام پر ایک ٹرک اور کار کے درمیان تصادم ہوا۔ کار میں سوار ایک ہی خاندان کے افراد تھے۔ حادثے میں ایک خاتون سمیت دو افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ چھ دیگر افراد شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو پرنس فہد ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایم ایس ڈاکٹر لونگ خان عیسی زئی کی نگرانی میں انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ ایم ایس کے مطابق، زخمیوں میں چار بچے شامل ہیں، جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ کچھ کی حالت مستحکم ہے۔ زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ حادثے کی مزید تحقیقات مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں