بلوچستان کے 7 اضلاع میں مخصوص نشستوں کے ضمنی بلدیاتی انتخابات پرامن طور پر مکمل

بلوچستان کے 7 اضلاع میں مخصوص نشستوں کے ضمنی بلدیاتی انتخابات پرامن طور پر مکمل

پولنگ بغیر کسی ناخوشگوار واقعے کے شفاف ماحول میں مکمل ہوئی، الیکشن کمیشن

کوئٹہ.دفتر صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کے شعبہ میڈیا، کوآرڈینیشن اینڈ آٹ ریچ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مورخہ 3 اگست 2025 بروز اتوار بلوچستان کے 7 اضلاع میں مخصوص نشستوں کے لیے ضمنی بلدیاتی انتخابات کا پولنگ عمل پرامن طور پر مکمل ہوا۔پ

ولنگ صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک بلا کسی رکاوٹ، بدنظمی یا ناخوشگوار واقعے کے جاری رہی۔ اعلامیہ میں بتایا گیا کہ پولنگ کا ماحول مکمل طور پر شفاف اور پرامن رہا، جس کے لیے ضلعی انتظامیہ، پولیس اور پولنگ عملے نے بھرپور کردار ادا کیا۔ان ضمنی انتخابات میں ژوب، شیرانی، لورالائی، بارکھان، قلات، خضدار اور سوراب اضلاع شامل تھے۔ الیکشن کمیشن نے پولنگ کے کامیاب اور پرامن انعقاد پر متعلقہ اداروں اور عملے کو سراہا۔

اپنا تبصرہ لکھیں