کوئٹہ میں چینی کی مہنگے داموں فروخت جاری ہے ، شہر میں چینی190روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے،مارکیٹ ذرائع

کوئٹہ میں چینی کی مہنگے داموں فروخت جاری ہے ، شہر میں چینی190روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے،مارکیٹ ذرائع

کوئٹہ میں چینی کی مہنگے داموں فروخت جاری ہے ، شہر میں چینی190روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق شہر میں چینی کی قیمتوں کے حوالے سے دکانداروں کی جانب سے سرکاری نرخ نامہ کو نظرانداز کیا جارہا ہے اورشہرمیں چینی190سے195روپے فی کلومیں فروخت کی جارہی ہے،ہول سیل میں چینی فی کلو 178 سے180 روپے میں دستیاب ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے چینی کی ریٹیل قیمت 177روپے فی کلومقرر کررکھی ہے،شہریوں کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ گراں فروشی اور من مانی قیمتوں پر چینی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں