ریلوے ٹریک کلیئرنس کے بعد جعفرایکسپریس کو پشاور کیلئے روانہ کردیا گیا

ریلوے ٹریک کلیئرنس کے بعد جعفرایکسپریس کو پشاور کیلئے روانہ کردیا گیا

کوئٹہ..ضلع کچھی کے علاقے کولپور میں جعفرایکسپریس سے پہلے چلائے جانے والے پائلٹ انجن پرنامعلوم افراد کی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،کوئٹہ سے پشاور جانیوالی جعفرایکسپریس کو سیکورٹی کلیئرنس کے بعد کولپور سے پشاور کیلئے روانہ کردیا گیا ۔ریلوے حکام کے مطابق ٹرین روانگی سے پہلے حفاظتی نگرانی کے لیے پائلٹ انجن بھیجا جاتا ہے ،جعفر ایکسپریس کی روانگی سے قبل بھیجا گیا پائلٹ انجن جب کولپور اور دوزان کے درمیان پہنچا تو قریبی پہاڑوں سے انجن پر فائرنگ کی گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق انجن کو تین گولیاں لگیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،انجن بحفاظت دوزان ریلوے اسٹیشن پہنچ گیا جس پر پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو کولپور ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا تاہم ایک گھنٹے بعد سیکورٹی کلیئرنس کے بعد ریلوے کو پشاور کیلئے روانہ کردیا گیاپائلٹ انجن بھی بحفاظت واپس کوئٹہ پہنچ گیاہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں