گزشتہ ہفتے کے مقبول سمارٹ فونز کی فہرست جاری، شیامی نے دھوم مچا دی

گزشتہ ہفتے کے مقبول سمارٹ فونز کی فہرست جاری، شیامی نے دھوم مچا دی

شیامی کی نئی ڈیوائس نے سام سنگ گلیکسی زی فولڈ 7سے پہلی پوزیشن چھین لی

اسلام آباد ..ٹیکنالوجی کمپنی شیامی کے متعارف کرائے گئے نئے اسمارٹ فون ریڈمی 15فائیو جی نے سام سنگ گلیکسی زی فولڈ 7 سے پہلی پوزیشن چھین لی۔گزشتہ ہفتے کے مقبول ترین اسمارٹ فون کی فہرست کے مطابق ریڈمی 15فائیو جی پہلے اور سام سنگ گلیکسی اے 56دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔سام سنگ گلیکسی ایس 25الٹرا تیسرے، ایپل آئی فون 16پرو میکس چوتھے اور شامی پوکو ایف 7فائیو جی پانچویں نمبر پر ہیں۔ سام سنگ گلیکسی اے 36چھٹے اور شیامی ریڈمی 15ساتویں نمبرپر موجود ہیں۔شیامی ریڈمی نوٹ 14پرو فائیو جی آٹھویں، ریئل می 15پرو فائیو جی نویں اور 10ویں پوزیشن پر سام سنگ گلیکسی زی فولڈ 7ون پلس نورڈ سی ای 5فائیو جی موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں