تیرہ میل کے قریب ٹریفک حادثہ، دو افراد جاں بحق
دشت کے نواحی علاقے تیرہ میل پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں تیز رفتار مزدا گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ موٹر سائیکل سوار دونوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق مزدا گاڑی انتہائی تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل کو کچل دیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں، اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔