نواب ثنااللہ خان زہری 63 برس کے ہو گئے، سالگرہ کی محبت بھری محفل جھالاوان ہاس کراچی میں سجی

نواب ثنااللہ خان زہری 63 برس کے ہو گئے، سالگرہ کی محبت بھری محفل جھالاوان ہاس کراچی میں سجی

نواسوں کی معصوم محبت نے سالگرہ کو یادگار لمحہ بنا دیا، نواب زہری کی خاندان کے ساتھ خوشگوار گھڑیاں

کوئٹہ…پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما، سابق وزیراعلی بلوچستان اور چیف آف جھالاوان نواب ثنااللہ خان زہری 63 برس کے ہو گئے۔ اس موقع پر ان کی سالگرہ جھالاوان ہاس کراچی میں ایک سادہ مگر جذبات و محبت سے بھرپور محفل میں منائی گئی۔سالگرہ کی اس پرمسرت تقریب میں نواب زہری کے نواسے جونیئر بابا سکندر اور ان کی ننھی بہن نے خاص شرکت کی، جنہوں نے اپنے نانا کو نہ صرف پرخلوص انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دی بلکہ کیک کاٹنے میں بھی ان کا ساتھ دیا۔ اس خوبصورت لمحے کو تصویروں میں محفوظ کیا گیا، جو خاندان کیلئے یادگار بن گیا۔

مطابق نواب ثنااللہ زہری نے اس موقع پر نواسوں کے ساتھ بھرپور محبت کا اظہار کیا اور کہا کہ خاندان کی موجودگی میں یہ لمحات زندگی کی سب سے قیمتی خوشیوں میں شامل ہیں۔ تقریب میں خاندان کے قریبی افراد بھی شریک ہوئے۔نواب زہری کو ان کی 63ویں سالگرہ کے موقع پر سیاسی، سماجی، قبائلی و عوامی حلقوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ دن بھر جاری رہا، جبکہ ان کی صحت، درازی عمر اور کامیاب زندگی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں