تنخواہوں، بقایاجات اور الانسز کی شکایات فوری سنی جائیں گی، ملازمین بلا جھجک رجوع کریں، محکمہ خزانہ
کوئٹہ۔۔محکمہ خزانہ بلوچستان نے صوبے بھر کے سرکاری ملازمین کو درپیش مالی مسائل کے فوری حل کے لیے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے شکایتی سیل قائم کر دیا ہے۔ اس سیل کا مقصد تنخواہوں، بقایاجات، الانسز، ٹی اے/ڈی اے کلیمز، پنشن اور دیگر مالی نوعیت کی شکایات کا بروقت ازالہ کرنا ہے۔محکمہ خزانہ کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے تمام ضلعی محکموں اور افسران کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ کسی بھی سرکاری ملازم کو اگر تنخواہ کی بندش، بقایاجات کی عدم ادائیگی یا کلیمز میں تاخیر کا سامنا ہو تو وہ براہِ راست شکایتی سیل سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
شکایات درج کرانے کے لیے درج ذیل نمبر جاری کیے گئے ہیںیہ قدم نہ صرف سرکاری ملازمین کے دیرینہ مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ مالیاتی نظم و نسق، شفافیت اور افسران کی جوابدہی کو بھی بہتر بنائے گا۔ ملازمین کی جانب سے اس فیصلے کو بھرپور سراہا جا رہا ہے اور اسے ایک عوام دوست، عملی اور مثر اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔محکمہ خزانہ نے تمام متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت جاری کی ہے کہ وہ شکایات کے بروقت ازالے میں مکمل تعاون کریں تاکہ ملازمین کو مزید مالی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ سرکاری حلقوں میں اسے بلوچستان کے سرکاری ملازمین کے لیے ایک بڑا ریلیف تصور کیا جا رہا ہے۔