محکمہ صحت بلوچستان کا بڑا اقدام پیر سے موبائل ایپ کے ذریعے حاضری کو لازمی قرار دے دیا گیا

محکمہ صحت بلوچستان کا بڑا اقدام پیر سے موبائل ایپ کے ذریعے حاضری کو لازمی قرار دے دیا گیا

محکمہ صحت بلوچستان کا بڑا اقدام پیر سے موبائل ایپ کے ذریعے حاضری کو لازمی قرار دے دیا گیا

کوئٹہ..حکمہ صحت بلوچستان نے صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں اور طبی اداروں میں کام کرنے والے تمام عملے کے لیے موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے حاضری کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد سرکاری اداروں میں نظم و ضبط، شفافیت اور ڈیجیٹل اصلاحات کو فروغ دینا ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق، 11 اگست 2025ء سے تمام میڈیکل کالجز، ٹیچنگ ہسپتالوں اور ضلعی ہسپتالوں کے سربراہان و عملہ کو “AI Attendance” ایپ کے ذریعے اپنی حاضری لگانی ہوگی۔ دستی یا غیر منظور شدہ طریقہ سے لگائی گئی حاضری کو ناقابل قبول قرار دیا گیا ہے۔

محکمہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ حاضری کے نظام میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کی صورت میں متعلقہ ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اور غیر حاضری کی بنیاد پر تنخواہوں میں کٹوتی بھی کی جا سکتی ہے۔

اعلامیہ میں تمام اسٹاف کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حاضری لگانے کے لیے درج ذیل ویب لنک استعمال کریں:
https://app.aiframs.com

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق یہ اقدام وزیر صحت بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر عمل میں لایا گیا ہے تاکہ تمام سرکاری طبی اداروں میں حاضری کا ایک مؤثر، منظم اور جدید نظام نافذ کیا جا سکے، جو ڈیجیٹل بلوچستان کے وژن کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں