کوئٹہ کے 18 سرکاری اسکولوں پر بااثر افراد کا قبضہ، ڈپٹی کمشنر کا سخت نوٹس

کوئٹہ کے 18 سرکاری اسکولوں پر بااثر افراد کا قبضہ، ڈپٹی کمشنر کا سخت نوٹس

کوئٹہ کے 18 سرکاری اسکولوں پر بااثر افراد کا قبضہ، ڈپٹی کمشنر کا سخت نوٹس

کوئٹہ (جہان امروز. نیوز) کوئٹہ میں 18 سرکاری اسکولوں پر بااثر افراد کے قبضے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ انکشاف ایک اہم اجلاس کے دوران سامنے آیا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی نے کی۔

اجلاس میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں قائم 18 سرکاری تعلیمی ادارے بااثر عناصر کے قبضے میں ہیں، جس کے باعث تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام قبضہ شدہ اسکولوں کو واگزار کرانے کا حکم جاری کر دیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ فوری طور پر کارروائی عمل میں لائی جائے اور آئندہ ہفتے تک پیشرفت رپورٹ پیش کی جائے۔

عوامی حلقوں کی جانب سے بھی اس انکشاف پر سخت ردِ عمل سامنے آیا ہے، اور تعلیمی اداروں کو قبضہ مافیا سے آزاد کرانے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں